پبلک نیوز: پولیس کے مطابق میاں چنوں کے نواحی گاؤں 2 ایٹ آر میں 2 ملزمان نے تیرہ سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کی اور اس پر تشدد کیا.
پولیس کے مطابق ملزمان زیادتی کے بعد حالت نازک ہونے پر لڑکی کو چھوڑ کر فرار ہوگئے,متاثرہ لڑکی میڈیکل کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں ایڈمٹ ہے. پولیس کا کہنا ہے کہ میڈیکل کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے. پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی میرٹ پر تفتیش ہوگی، واقعہ میں ملوث ملزمان تاحال فرار ہیں, مدعیوں کی درخواست اور میڈیکل کے مطابق کارروائی ہوگی.