افغانستان کےخلاف میچ سے قبل آسٹریلیا کےاسٹیو اسمتھ کی طبیعت ناساز ہوگئی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) ورلڈ کپ میں افغانستان کےخلاف میچ سے قبل آسٹریلیا کےاسٹیو اسمتھ کی طبیعت ناساز ہوگئی ہے۔ اس حوالے سے کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ اسٹیو اسمتھ کو گزشتہ چند دنو ں سےچکرآرہے ہیں۔ اسٹیو اسمتھ کو اس سے پہلے بھی کئی بار چکرآنے کے علامات کا سامنا رہا ہے۔اسٹیو اسمتھ کا کہنا ہے کہ مجھےچند دنوں سے چکرآنے کے علامات رہی ہیں ، امید ہے کہ افغانستان کےخلاف میچ سے قبل ٹھیک ہوں گا، اس وقت میں کچھ اچھا محسوس نہیں کر رہا۔