پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 06 اکتوبر2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 06 اکتوبر2021
لیجنڈری اداکار عمرشریف کی میت جرمنی سے کراچی پہنچ گئی، ائیرپورٹ پراہل خانہ کےساتھ صوبائی وزیرسعید غنی بھی موجود تھے، میت کو قومی پرچم میں لپیٹ کر سہراب گوٹھ کے سردخانے پہنچادیا گیا، عبداللہ شاہ غازی کے قبرستان میں تدفین کے انتظامات مکمل،عمرشریف کی نمازجنازہ دوپہر3 بجے ادا کی جائے گی۔ صوبائی وزیرسعیدغنی کا کہنا ہے کہ وہ مرحوم عمرشریف کے اہل خانہ سے مکمل رابطے میں ہیں، آج بھرپور خراج عقیدت پیش کیا جائے گا، کہا حکومت چاہتی ہے کہ کوئی ادارہ عمرشریف کے نام سے منسوب کیا جائے جس سے لوگ انہیں یاد رکھیں۔ پاکستان میں کورونا کے پھیلاؤ میں مسلسل کمی،24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار212 نئے کیس رپورٹ، مثبت کیسز کی شرح2 اعشاریہ6 فیصد رہی، مہلک وباء نے مزید 39 زندگیاں نگل لیں، اموات کی مجموعی تعداد27 ہزار986 ہوگئی، 44 ہزار828 افرادزیرعلاج، 3ہزار79 کی حالت تشویشناک ہے۔ حکومت نےآج چیئرمین نیب کی تقرری سےمتعلق آرڈیننس لانے کا اعلان کردیا، وزیراطلاعات فواد چودھری کہتے ہیں چیئرمین نیب کےآرڈیننس کامسودہ مکمل ہوچکا،انتخابی اصلاحات پراپوزیشن موثر جواب نہیں دے رہی، کہا انہیں حکومت کی انتخابی اصلاحات پسند نہیں تو اپنی لے آئیں۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔