تھائی لینڈ: ڈے کیئر سینٹر پر حملہ،23بچوں سمیت 34 ہلاک

تھائی لینڈ: ڈے کیئر سینٹر پر حملہ،23بچوں سمیت 34 ہلاک
تھائی لینڈ میں ڈے کیئر سینٹر پر سابق پولیس افسر کے حملے میں 23 بچوں سمیت 34 ہلاک ہوگئے جبکہ 12 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تھائی لینڈ میں پولیس کا کہنا ہے کہ ایک چائلڈ ڈے کیئر سینٹر پر ایک سابق پولیس اہلکار کے حملے میں 23 بچوں سمیت کم از کم 34 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اس حملے میں 12 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس حملے کے بعد جب ملک کے شمال مشرقی صوبے نونگ بوا لامفو میں ملزم کی تلاش کے لیے آپریشن کیا گیا تو حملہ آور نے اپنے اہلخانہ کو ہلاک کرنے کے بعد خودکشی کر لی۔ پولیس کے مطابق حملہ آور سابق پولیس اہلکار ہے جسے گزشتہ سال منشیات کے الزام میں اس کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ وہ منشیات کے الزام میں مقدمے کا سامنا کر رہا تھا اور شوٹنگ سے چند گھنٹوں پہلے عدالت میں تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔