فیس بک کا 'شو مور' اور 'شو لیس' نامی 2 بٹن متعارف کرانے کا اعلان

فیس بک کا 'شو مور' اور 'شو لیس' نامی 2 بٹن متعارف کرانے کا اعلان
میٹا کی جانب سے فیس بک فیڈ میں صارفین اب اپنی مرضی کے مواد کے بارے میں کمپنی کو آگاہ کرسکیں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں 'شو مور' اور 'شو لیس' نامی 2 بٹن متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا۔ دونوں بٹن فیس بک فیڈ پر موجود پوسٹس کے نیچے نظر آئیں گے۔ جب کوئی صارف کسی پوسٹ میں شو مور یا شو لیس میں سے کسی بٹن پر کلک کرے گا تو اسے اس طرح کا مواد زیادہ یا کم نظر آنے لگے گا۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس سے صارفین ایسے مواد کا انتخاب کرسکیں گے جو وہ اس پلیٹ فارم پر دیکھنا چاہتے ہیں۔ بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ فیڈ رینکنگ کیلئے مزید ذرائع صارفین کو فراہم کیے جارہے ہیں اور اے آئی سسٹمز کو زیادہ اسمارٹ بنایا جارہا ہے۔ یہ بٹن فیڈ پریفرینس سیٹنگز میں اور انفرادی پوسٹس میں تھری ڈاٹ مینیو میں موجود ہوں گے جبکہ جلد ریلز میں بھی ان کا اضافہ کیا جائے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔