کابل(پبلک نیوز) ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان نے پنجشیر پر قبضہ کر لیا ہے. ترجمان امارات اسلامیہ افغانستان ذبیح اللہ مجاہد نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ طالبان نے پنجشیر پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا گیا ہے. ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے پنجشیر کا مسئلہ مذاکرات سے حل کرنے کی کوشش کی لیکن باغیوں کے مسلسل انکار کے بعد طاقت کا استعمال آخری حل تھا. https://twitter.com/Ashish_sinhaa/status/1434742922163855362 انہوں نے مزید کہا جرگہ اور مذاکرات سے مسئلہ حل کرنے کی کوشش کی گئی تھی، امارت اسلامیہ افغانستان میں اب جنگ کا دور ختم ہوچکا، پنج شیر کے عوام ہمارے بھائی ہیں، کوئی انتقامی کارروائی نہیں ہوگی، افغانستان کے عوام طالبان کا مکمل ساتھ دیں گے،افغان عوام افغانستا ن میں مزید جنگ نہیں چاہتے. ذبیح اللہ مجاہد کا یہ بھی کہنا تھا کہ دنیا بھر سے اپیل کرتے ہیں افغانستان کی تعمیر و ترقی میں مالی معاونت کریں ، افغانستا ن میں جو سرمایہ کار کام کررہے ہیں وہ اپنی جگہوں پر رہیں ،امیدہے کابل ائیرپورٹ بہت جلد پروازوں کے لیےبحال ہوجائےگا، پنج شیر کےساتھ بلا امیتاز سلوک ہوگا،لوگ قطعا تشویش میں مبتلا نہ ہوں. پنج شیر میں امن کے لیے عام معافی کااعلان کرتےہیں . https://twitter.com/Zabehulah_M33/status/1434731614194606080 یاد رہے کہ پنجشیر وہ آخری علاقہ تھا جہاں طالبان کا کنٹرول نہیں تھا، اس علاقے میں مزاحمتی فورسز اور طالبان میں کئی روز تک شدید لڑائی جاری رہی. اسی کے ساتھ افغانستان کے تمام صوبوں پر طالبان کی کنٹرول مکمل ہوگیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امراللہ صالح اور احمد مسعود فرار ہونے میں کامیاب لیکن ان کی بہت اہم ساتھی اور انتہائی مطلوب کمانڈر جنگ میں مارے گئے ہیں.