فارمولا ریسنگ کار پر ندا یاسر کا موقف سامنے آگیا

فارمولا ریسنگ کار پر ندا یاسر کا موقف سامنے آگیا
کراچی ( ویب ڈیسک ) پاکستان کی مایہ ناز مارننگ شو میزبان ندا یاسر نے کہا ہے کہ وہ ٹویٹر پر موجود نہیں اور اپنا یہ وائرل کلپ دیکھ کر وہ خود بھی مسکراتی رہیں، یہ مجھے بھی مضحکہ خیز لگ رہا ہے یہ کلپ چھ سے سات سال پرانا ہے اورمعلوم نہیں یہ کیسے اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ یہ میری غلطی تھی اور اس غلطی پر میں خود بھی ہنستی رہی ہوں، مگر آئندہ میری کوشش ہو گی کہ میں مکمل تحقیق کے بعد ہی کوئی بات کیا کروں، مجھے ٹھیک طرح یاد بھی نہیں کہ یہ کب ہوا تھا کیونکہ یہ بہت پرانی بات ہے، میں اس بارے میں کچھ نہیں بتا سکتی کہ آخر ایسا ہوا کیوں تھا اور میں کیوں بالکل انجانوں کی طرف بات کر رہی تھی۔ ندا یاسر نے اس موقع پر مزید کہا کہ انہوں نے اب تک ہزاروں بہت اچھے شوز کئے ہیں اور ان شوز میں بہت اچھی اچھی باتیں بھی کی ہیں جن کا فیڈ بیک بھی بہت اچھا آیا، مگر ان میں سے کیوں کوئی چیز وائرل نہیں ہوتی اور ایک ایسی چیز جس میں کچھ منفی بات ہوتی ہے وہ فوراً وائرل ہو جاتی ہے۔ https://www.youtube.com/watch?v=7-noHcfujas یاد رہے کہ ندا یاسر کی ایک پرا نی ویڈیو سوشل میڈیا پر چند دنوں سے وائرل ہے جس میں وہ فارمولا ون ریسنگ کار کے حوالے سے تفصیلات معلوم نہ ہونے کی وجہ سے اسے ایک عام سڑک پر چلنے والی کار سمجھ کر یہ سوال کرتی رہیں کہ کیا اس میں ایک بندہ بیٹھتا ہے، اس کا ہارن چلتا ہے اور یا اس کا فارمولا تیار ہو چکا ہے یا آپ لوگوں نے اس کار میں سواری بھی کرلی ہے ؟

Watch Live Public News