الحمرا آرٹس کونسل یوم دفاع پر میوزک پروگرام، حامد علی خان کی پرفارمنس

الحمرا آرٹس کونسل یوم دفاع پر میوزک پروگرام، حامد علی خان کی پرفارمنس
لاہور ( پبلک نیوز) الحمراء نے یوم دفاع کو بہادر سپوتوں کے نام کر دیا، معروف گلوکار حامد علی خان کی متاثر کن پرفارمنس، الحمراء فیس بک پر لائیو نشر کی گئی۔ ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء اعجازاحمد منہاس کی خصوصی شرکت، فنکاروں کی بھرپور داد دی، الحمراء نے فن کے ذریعہ جذبہ حب الوطنی بڑھایا۔ الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کے نوجوان آرٹسٹوں و اساتذہ نے بھی پروگرام میں اپنے فن کامظاہر ہ کیا۔ اس موقع پر مقابلہ مصوری بھی منعقد کی گیا جس میں نوجوان مصوروں نے اپنے ہیروز کے پوٹریٹ بنائے۔ ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء اعجازاحمد منہاس کا کہنا تھا کہ ہماری بہادر سپوت شجاعت کی علامت ہیں،یہ جذبہ اسی طرح قائم رہے گا،شہداء نے قربانیوں کی لازوال داستانیں رقم کیں۔ آرٹ کے میدان میں ملکی اقدار کا تحفظ کر رہے ہیں،نئی نسل کو اپنے ہیروز کی خدمات سے آگاہ کرتے رہیں گے۔ ڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی نے کہا کہ الحمراء ہر اہم دن کے موقع پر بڑھ چڑھ کر اپنے کردار ادا کرتا ہے، اپنے فرض نبھاتے رہیں گے۔ لاہور آرٹس کونسل الحمراء کے زیر اہتمام یوم دفاع کی مناسبت سے میوزک پروگرام ”اے پتر ہٹاں تے نئیں وکدے“ کا انعقاد کیا گیا جس میں الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کے نوجوان گلوکاروں و اساتذہ نے پروگرام کیا۔ ملک کے مشہور و معروف گائیک حامد علی خان نے پروگرام میں اپنے فن کا مظاہرہ کر کے بھر پور داد سمیٹی۔پروگرام میں ملی نغمے،ترانے پیش کئے گئے جس سے شرکاء میں بے پناہ حب الوطنی کا جذبہ پیدا ہوا۔ علاوہ ازیں سربراہ الحمراء اعجاز احمد منہاس نے الحمراء لان میں پودا بھی لگایا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔