پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات 12 بجے،7ستمبر 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات 12 بجے،7ستمبر 2021
جی ایچ کیوراولپنڈی میں یوم دفاع اورشہداکی تقریب، صدرمملکت عارف علوی کی تقریب میں شرکت، شہداکےلواحقین، غازیوں، حاضرسروس، ریٹائرڈعسکری حکام اورجوانوں کی شرکت۔ تقریب میں وفاقی کابینہ کے ارکان، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف، وزیر داخلہ شیخ رشید، وزیر دفاع پرویز خٹک، وفاقی وزیر علی زیدی، وزیر اطلاعات فواد چودھری، فرخ حبیب، وزیر قانون فروغ نسیم بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دفاعی قوت میں خودانحصاری حاصل کرکےملکی دفاع ناقابل تسخیربنایا۔ عوام کےتعاون کے بغیرکوئی بھی فوج ریت کی دیوارثابت ہوتی ہے۔ دشمن کے منفی عزائم کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ الیکشن کمیشن نے کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن کے حوالے سے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے میڈیا، سیکیورٹی اہلکاران اور مانیٹرنگ ٹیموں کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کیا۔ مانیٹرنگ ٹیمیں تمام سٹیک ہولڈرز سے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کروائیں گی۔ پمز اسپتال میں کورونا کے بڑھتے مریضوں کی وجہ سے ہائی الرٹ، ڈاکٹرز نرسز سمیت طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ کرنے پر غور، تفصیلات کے مطابق پمز ہسپتال میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 7 مریض دم توڑ گئے۔ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس، بجلی پیدوار کا طویل مدتی منصوبہ منظور، بجلی کے صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لئے وزیرِ اعظم کا بڑا فیصلہ، بل ادائیگی کرنے والے علاقوں میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔