صدر مملکت کا یوم دفاع کے حوالے سے قوم کے نام پیغام

صدر مملکت کا یوم دفاع کے حوالے سے قوم کے نام پیغام
صدرمملکت عارف علوی نے یوم دفاع وشہدا کے حوالے سے قوم کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عالمی اور علاقائی امن کے لیے پر عزم ہے، پاکستان پر امن بقائے باہمی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے،امن کی خواہش کو ہماری کمزوری ہر گز نہ سمجھا جائے۔ تفصیلات کے مطابق صدرمملکت کا کہنا تھا کہ ہم اپنی قومی اور بین الاقوامی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہیں، ہماری مسلح افواج کسی بھی قسم کے حالات سے نمٹنے کے لیے تیار ہے، یوم دفاع و شہدا ہمیں اس بے مثال جرات اور بہادری کی یاد دلاتا ہے جس کا مظاہرہ مسلح افواج اور قوم نے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا کر کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ آزمائش کی گھڑی میں افواج پاکستان نے بری،بحری اور فضائی جنگ بے خوفی سے لڑی، قوم کا ہر شہری مادر وطن کی حفاظت کے لیے اٹھ کھڑا ہوا،6 ستمبر غیر متز لزل عزم،جذبہ حب الوطنی اور عظیم قربانی کی علامت ہے۔ صدر نے مزید کہا کہ دفاع وطن کی خاطرجانوں کی قربانی دینے والے شہدا کو سلام عقیدت جبکہ اپنے پیاروں کی قربانی دینے والے شہدا کے لواحقین کو بھی سلام پیش کرتا ہوں۔ خیال رہے کہ 6ستمبر 1965ء جب بھارت نے بغیر اعلان کیے پاکستان پر حملہ کر دیا تھا، اس دن پاک افواج کےدلیر اور جری جوانوں نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت کا شاندار مظاہرہ کیا اور جذبہ حب الوطنی کے تحت بے دریغ لڑتے ہوئےدشمن کو مات دی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔