اسلام آباد : نگراں وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ ہے کہ ہم اپنے شہداء کے مقروض ہیں۔ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نےیوم دفاع و شہدا پر مادر وطن کے لئے جانوں کے نذرانہ پیش کرنے والے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرتےہوئے کہا کہ شہدا ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں اور ہم ان کی قربانیوں کے مقروض ہیں۔ اپنے خیالات کا اظہار نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے یوم دفاع کے حوالے سےقومی یادگار شکرپڑیاں میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتےہوئے کیا ہے اور اس موقع پر نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی موجود تھے۔ نگران وزیراعظم نے تقریب سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ مادر وطن کے دفاع کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتےہیں اور یہاں یوم دفاع وشہدا کی تقریب میں شرکت کے لئے موجود ہیں کہ ہم اپنے شہدا کو بھولے نہیں ہیں اور وہ اللہ کی راہ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ شہدا ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔ ہم شہداکی قربانیوں اور ان کے خاندانوں کے مقروض ہیں،اس قرض کی ادائیگی میں جو چھوٹا سا نذرانہ ہم پیش کرسکتے ہیں وہ ان کی اور ان کے پیاروں کی تکریم ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہی وہ جذبہ ہے جس کا ذکر علامہ اقبال نے بھی اپنے اشعار کے ذریعے کیا تھا شہادت ایک عظیم رتبہ ہے جس کا اللہ تعالیٰ کےہاں بہت بڑا اجر ہے۔