پرویزالہی 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

پرویزالہی 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
چوہدری پرویزالہی 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے، اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا. پولیس اہلکار نے پرویز الہی سے کہا کہ ہمارے ساتھ چلیں آپ کا 2 روز کا ریمانڈ منظور ہوگیا ہے، جس پر پرویز الہی نے کہا کہ پہلے تحریری آرڈر لیکر آئیں، پولیس نے تحریری حکم نامہ پرویز الہی کے وکلا کو دکھا دیا . پرویز الہی نے جج کی تصدیق کے بغیر باہر نہ جانے کا کہہ دیا. خیال رہے کہ گذشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے پرویزالہیٰ کی سزا معطل کرتے ہوئے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے پرویزالہی کی ایم پی اوآرڈرکالعدم قراردینےکی درخواست پرسماعت کی تھی ، دورانِ سماعت وکیل نے موقف اپنایاکہ پرویز الہی کو یکم جون کو گرفتارکیا گیا تھا وہ تین ماہ سے جیل میں ہیں کیسے نقص امن کے حالات پیدا کرسکتے ہیں ، پرویزالٰہی نےچارماہ سے کوئی بیان بھی نہیں دیا ۔ نیب مقدمہ میں لاہورہائیکورٹ نے گرفتاری غیرقانونی قراردی اور رہائی ملنے پرپرویز الہی کو لاہور پولیس کی حراست سے چھین لیا گیا ، عدالتی استفسار پر وکیل نے بتایاکہ پرویز الہی نے اسلام آباد میں کوئی ہنگامہ آرائی کوئی جلسہ اور جلوس نہیں کیا تھا. عدالت نے پرویز الٰہی کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے اورآئندہ سماعت تک کسی قسم کا کوئی بیان نہ دینے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت بارہ ستمبر تک ملتوی کردی تھی، عدالت نے ڈی سی اسلام آباد کو نوٹس جاری کرکے جواب بھی طلب کرلیا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔