ویب ڈیسک: وزیرآباد میں مہندی کی تقریب میں بلائی گئی ڈانسرز کے ساتھ اجتماعی زیادتی، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
تفصیلات کےمطابق معاشرے میں جنسی زیادتی اور تشدد کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافے ہوچکا ہے، نوجوان لڑکیوں کو سہانے خواب دکھا کر اور اچھی نوکری کا جھانسہ دیا جاتا ہے اور پھر ان کے ضمیر کا سودا کیا جاتا ہے۔ ایسے معصوم لڑکیاں وحشی درندوں کے ہاتھوں اپنی عزت گنوا بیٹھتی ہیں،عزت دار گھرانوں کی خواتین کا جینا محال ہوچکا ہے۔
دوسری جانب ہوس کے بچاریوں سے شادی، بیاہ کے موقع پر رقص کرنے والی بھی محفوظ نہیں رہیں، وزیرآباد میں ملزمان نےمہندی کی تقریب میں بلائی گئی ڈانسرز کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
ڈانسرحنا اور شاہدہ کو اشرف کالا نے فنکشن کے لیے ٹھٹھی آرائیاں بلوایا،ملزمان احمد رضا اور ذیشان نے فنکشن کی بجائے ایک گھر میں لے جا کر زیادتی کی،وزیرآبادپولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔