کارساز حادثہ،ملزمہ نتاشا کی ضمانت منظوری کےبعد آئینی درخواست سندھ ہائیکورٹ  میں دائر

کارساز حادثہ،ملزمہ نتاشا کی ضمانت منظوری کےبعد آئینی درخواست سندھ ہائیکورٹ  میں دائر
کیپشن: کارساز حادثہ،ملزمہ نتاشا کی ضمانت منظوری کےبعد آئینی درخواست سندھ ہائیکورٹ  میں دائر

ویب ڈیسک: سندھ ہائیکورٹ  میں کارساز ٹریفک حادثے میں راضی نام اور ملزمہ نتاشا کی ضمانت منظوری کے بعد آئینی درخواست دائر کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں ڈرنک اینڈ ڈرائیو کیسز سے متعلق آئینی درخواست سندھ ہائیکورٹ میں دائر کر دی گئی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ڈرنک اینڈ ڈرائیو کیسز میں قتلِ خطاء کے بجائے قتلِ عمد کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو نے درخواست کے اگلی تاریخ سماعت کے لئے مقرر کر دی۔عدالت کی جانب سے درخواست کی سماعت 4 ہفتوں کیلئے ملتوی کردی گئی۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ وکلاء کیس کے قابل سماعت ہونے یا نا ہونے کے حوالے سے دلائل دیں،وکلاء کے دلائل متفق ہونے کے بعد درخواست فیصلہ کیا جائے گا۔

درخواست میں کہا گیا ہے قانون کی کمزوریوں کی وجہ سے ایسے مقدمات میں ملزموں کو ریلیف مل جاتا ہے،ایسے کیسز میں قتل خطا، قتل بل السبب اور قتل آمد کی دفعات درج ہوسکتی ہیں،عدالت تفتیشی حکام کو حکم دیں کہ ایسے کیسز میں میڈیکل اور فارنزک کے معاملات میں احتیاط سے کام لیں تاکہ شواہد ضائع نا ہوں۔

Watch Live Public News