’ اپنی چھت اپنا گھر سکیم ‘ بنیں اپنے گھر کے مالک، اہم خبر آگئی

’ اپنی چھت اپنا گھر سکیم ‘ بنیں اپنے گھر کے مالک، اہم خبر آگئی

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اپنی چھت اپنا گھر سکیم کے تحت 15 لاکھ روپے کا بلا سود قرضہ دیا جائے گا،دیہی علاقوں میں 10مرلہ زمین ہے تو بلاسود قرضہ ملےگا، چاہتی ہوں ایک سال میں ایک لاکھ گھربنائیں۔

ڈیرہ غازی خان میں اپنی چھت اپنا گھرسکیم کی قرعہ اندازی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ قرعہ اندازی میں جس کا نام نکلے گا اسے 15لاکھ روپےکا بلا سود قرضہ ملےگا جس پر 14ہزار ماہانہ قسط دینا ہو گی،دیہی علاقوں میں 10مرلہ زمین ہے تو بلاسود قرضہ ملےگا، چاہتی ہوں ایک سال میں ایک لاکھ گھربنائیں، دیہات میں 10 مرلے تک اور شہروں میں 5 مرلے تک 15 لاکھ تک قرض لے سکتے ہیں، جس کو 14 ہزار روپے ماہانہ قسط کی صورت میں واپس کرنا ہوگا۔

بڑے شہروں میں سرکاری زمینوں پر 4 منزلہ فلیٹس تعمیر کریں گے اور یہ فلیٹ بھی قرعہ اندازی کے ذریعے آسان اقساط پر لوگوں کو فراہم کیے جائیں گے، اس کے علاوہ پرائیویٹ ہاؤسنگ اسکیموں میں 3 سے 5 مرلے تک بھی گھر بنا کر دیے جائیں گے, پرائیویٹ ہاؤسنگ پراجیکٹ میں حکومت ہر گھر کے لیے 10 لاکھ تک سبسڈی دے گی۔

قرض کے لیے درخواستیں وصول کرنے کا عمل شروع ہو چکا ہے اور اب تک 15ہزار افراد اپلائی کر چکے ہیں پہلے مرحلے میں گوجرانولہ کے 657افراد کو قرض ملےگا اور 4 مراحل میں گوجرانولہ کے 2628 افراد کو قرض ملےگا.

ڈی جی ہاؤسنگ سیف انور کے مطابق قرض 7سال میں واپس کرنا ہو گا قرض پر کوئی سود نہیں ہے اگلے مرحلے میں سرکاری زمین پر کثیرالمنزلہ اپارٹمنٹ بنائےجائیں گے، منظورشدہ ہاؤسنگ کالونیوں کے مالک بھی اپلائی کر سکتے ہیں,اپنی چھت اپنا گھر اسکیم کی تمام معلومات اور درخواستوں کے طریقہ کار کا خصوصی ڈیسک قائم کردیا گیا۔

  آن لائن اپلائی کرنے کا طریقہ

جو شہری اپنا گھر بنانے کے خواہشمند ہو، وہ PITB پورٹل کے ذریعے یا ٹول فری نمبر 080009100 پر کال کرکے ہاؤسنگ لون کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

‘اپنی چھت اپنا گھر’ اقدام پانچ بڑے شہروں: ملتان، فیصل آباد، سیالکوٹ، سرگودھا اور راولپنڈی سے شروع ہونے والے ہر ضلع میں 3000 سے زیادہ رہائش گاہیں بنانے کا منصوبہ رکھتا ہے تاہم لاہور میں پہلے مرحلے میں رائیونڈ روڈ کے قریب 5000 گھر تعمیر کیے جائیں گے۔

Watch Live Public News