علی امین گنڈاپور نے اپنی خاندانی لائن دکھائی، اپنی زبان اپنے گھر تک رکھیں،عظمیٰ بخاری

علی امین گنڈاپور نے اپنی خاندانی لائن دکھائی، اپنی زبان اپنے گھر تک رکھیں،عظمیٰ بخاری
کیپشن: علی امین گنڈاپور نے اپنی خاندانی لائن دکھائی، اپنی زبان اپنے گھر تک رکھیں،عظمیٰ بخاری

ویب ڈیسک: وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور پنجاب پر لشکر کشی کرکے تو دکھائیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کل پھر گندی زبان استعمال کرکے حد پار کی، جو تقریریں، حرکتیں وہاں ہوئیں، وہ انسانوں کی نہیں تھیں، جو بندہ لشکر لے کر پنجاب آیا تھا وہ اپنے حلقے میں نہیں جاسکتا، پنجاب پولیس نشئیوں کا نشہ جلدی اتار دیتی ہے، اسلام آباد میں جلاؤ گھیراؤ، پتھراؤ پر قانون حرکت میں آئے گا، فتنہ گینگ پاکستان کا امن تباہ کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے۔

تفصیلات کے مطابق عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈی سی اسلام آباد نے مویشی منڈی کی جگہ پی ٹی آئی کو کیوں دی گئی؟ مجھے بعد میں پتہ چلا کہ وہ جگہ کیوں دی گئی۔ کیونکہ وہاں جو باتیں ہوئی وہ انسانوں کی نہیں تھیں۔ جو خدشات تھے وہی ہوا ان سے انسانوں والی بات کی امید نہیں کر سکتے۔ بہت سے پولیس افسران کے خلاف ہاتھ اٹھایا گیا۔ نو مئی کو بھی کیمرہ کی آنکھ نے سب کچھ دیکھا تھا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ میں نے آپکو بتایا تھا کہ فتنہ لوگوں نے جو کرنا تھا وہ کیا۔ کل علی امین گنڈا نے پھر سے لائن کراس کی۔ اس نے اپنی خاندانی لائن دیکھائی خواتین کے خلاف گندی زبان استعمال کی۔ اس کی استعمال کی جانے والی زبان میں اس کی گھر کی خواتین اس کی تربیت نہیں کر سکیں۔ 

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ علی امین گنڈا پور اپنی زبان اپنے گھر تک رکھے۔ جب اس نے پہلی بار گندی زبان عورتوں کے بارے میں استعمال کی تو اس کے گھر کی خواتین کو روکنا چاہئے تھا۔ میں علی امین کو یاد کروانا چاہتی ہوں ہم نے وہ دن دیکھا ہوا تھا جب یہ اسلام آباد کی سڑکوں پر بھاگ رہا تھا۔ میں صوبوں میں لڑائی نہیں کروانا چاہتی۔

میں عدالتی نظام سے پوچھنا چاہتی ہوں کہ آپ نے جو کل این او سی دی اس کا انجام دیکھ لیا آپ نے؟ جو کچھ ہوا آپ سب کے سامنے ہیں آپ نے کیوں آنکھیں کان بند کیے ہوئے ہیں؟ میں بیس دن دیتی ہوں۔ علی امین گنڈا کیسے اپنے لیڈر کو جیل سے باہر نکالتے ہیں؟ پورے جلسہ گاہ کے اندر تین ہزار بندہ نہیں تھا۔ 

کل آپ نے سرکاری پیسہ استعمال کیا۔ اربوں روپے کا فنڈ استعمال ہوا۔ سرکاری پیسہ کا استعمال جو عوام پر استعمال ہونا تھا وہ جلسہ میں خرچ ہوا۔ کل خاتون صحافیوں کے بارے میں گندبولا گیا۔

Watch Live Public News