شوہر کو نازیبا ویڈیوز بھیجنے پر خاتون نے فائرنگ کرکے سہیلی کو زخمی کردیا

شوہر کو نازیبا ویڈیوز بھیجنے پر خاتون نے فائرنگ کرکے سہیلی کو زخمی کردیا

(ویب ڈیسک) صوبائی دارالحکومت لاہور میں خاتون نے فائرنگ کر کے اپنی سہیلی کو زخمی کر دیا۔

اس حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ   خاتون کی جانب سے سہیلی پر فائرنگ کرنے کا واقعہ لاہور میں واقع لیٹن روڈ پر پیش آیا۔

پولیس کے مطابق ملزمہ کو شک تھا کہ سہیلی نے اس کے شوہر کو نازیبا ویڈیوز بھیجیں ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  زخمی خاتون کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Watch Live Public News