پولیس حکام کا لاہور کو گینگ وار سے محفوظ بنانے کیلئے اقدامات کرنے کا فیصلہ

پولیس حکام کا لاہور کو گینگ وار سے محفوظ بنانے کیلئے اقدامات کرنے کا فیصلہ

(ویب ڈیسک ) طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کے بعد پولیس حکام نے صوبائی دارالحکومت لاہور کو گینگ وار سے محفوظ بنانے کیلئے اقدامات کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ  پولیس نے   لاہور کو گینگ وار سے محفوظ بنانے کےلیے لسٹ مرتب کرلی ہے۔ طیفی بٹ گروپ کے 13 اور ٹیپو ٹرکاں والا گروپ کے 10 افراد کو 3 ایم پی او کے تحت جیل بھجوایا جائے گا۔

پولیس ذرائع کے مطابق   3 ایم پی او کے تحت تمام افراد 3، 3 ماہ کیلئے جیل میں رہیں گے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ  مقامی پولیس ان افراد کی فہرست ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) لاہور کو بھجوائے گی، احکامات   ڈپٹی کمشنر  جاری کریں گے۔

ذرائع کے مطابق تھری ایم پی او کے احکامات ملنے کے بعد ان افراد کی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی، دو گروپوں کی گینگ وار میں متعدد افراد نشانہ بن چکے ہیں۔

Watch Live Public News