ویب ڈیسک: کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا کی معیشتیں متاثر ہو رہی ہیں۔ عالمی وبا سے کتنے ہی لوگ بے روز گار ہو گئے۔ کتنے ہی ممالک ہیں جن میں غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے والوں کی تعداد بڑھ گئی۔فوربز نے جاری کردہ نئی فہرست میں انکشاف کیا ہے کہ کورونا کے باوجود 2021 کی فہرست 493 ارب افراد کا اضافہ ہوا ہے۔ چین اور ہانگ کانگ سے 210 جبکہ امریکہ سے 98 کا تعلق ہے۔ گزشتہ برس کی فہرست میں شامل ہونے والے 61 افراد سروائیو نہیں کر پائے۔ جن میں کاردیشین خاندان کی رکن اور میک اپ کمپنی کی مالک کائلی جینز بھی شامل تھیں۔رپورٹ کے مطابق دنیا کے امیر ترین افراد کے پاس دولت میں 8 کھرب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جو بڑھ کر 13 کھرب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ ایمازون بانی جیف بیزوس 177 ارب ڈالر کے ساتھ فہرست میں پہلے جبکہ ٹیسلا اور سیپس ایکس کے مالک ایلان مسک دوسرے نمبر پر ہیں۔فرانس کی مشہور پراڈکٹ کرسچن ڈائر، لائیوس وائٹن اور سیفورا کے مالک برناڈ آرنلٹ تیسرے امیر ترین اور مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس چوتھے دنیا کے امیر ترین شخص ہیں۔ مکمل تفصیلات کے لیے نیچے دی گئی تصویر پر کلک کریں اور فوربز کی آفیشل ویب سائٹ ملاحظہ کریں.