وزیراعظم عمران خان جمعہ کو لاہور کا دورہ کریں گے

وزیراعظم عمران خان جمعہ کو لاہور کا دورہ کریں گے

اسلام آآباد (پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان جمعہ کو لاہور کا دورہ کریں گے۔ وزیراعظم سے وزیراعلیٰ و گورنر پنجاب اور کابینہ ارکان ملاقات کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو صوبائی حکومت کی کارکردگی پر بریفنگ دی جائے گی۔ رمضان پیکج اور مہنگائی کے خلاف اقدامات کا جائزہ لیں گے۔ وزیراعظم کو رمضان المبارک میں مہنگائی کے خلاف پلان پر بریفنگ دی جائے گی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ریور راوی ڈویلپمنٹ اتھارٹی، اربن سٹی سمیت ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی جائے گی۔ صوبہ پنجاب میں کورونا کی صورتحال اور ویکسینیشن پربھی بات چیت ہوگی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔