ایلون مسک کی جانب سے اس نمایاں تبدیلی کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی تھی ، یاد رہے کہ یہ تبدیلی اس وقت آئی ہے کہ جب ایلون مسک نے امریکی عدالت میں درخواست دی تھی کہ ’ڈوج کوائن‘ کے سرمایہ کاروں کی جانب سے 258 ارب ڈالر کے لیے دائر کیے گئے مقدمے کو خارج کر دیا جائے ۔ ٹوئٹر کا بلیو برڈ لوگو تبدیل کرکے ڈوج کوئن رکھنے کے بعد کرپٹو کرنسی کی قدر میں 20 فیصد سے زائد اضافہ ہوا تھا ۔ تاہم آج تین روز بعد ٹوئٹر کے ہوم پیچ پر ڈوج کوئن کا لوگو ہٹا دیا گیا ہے اور ٹوئٹر بلیو برڈ کا لوگو دوبارہ بحال کردیا گیا ہے ۔BREAKING: The Twitter logo has been changed to Doge in dogecoin. pic.twitter.com/RupdHbDuxn
— unusual_whales (@unusual_whales) April 3, 2023
بلیو برڈ لوگو تبدیل کرکے دوبارہ بحال کرنے سے متعلق ایلون مسک اور ٹوئٹر کی جانب سے اب تک وضاحتی بیان سامنے نہیں آیا ہے ۔ تاہم بلوم برگ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بلیو برڈ لوگو کو واپس لانے سے ڈوج کوائن کی قدر میں 9 فیصد کمی دیکھنے میں آئی ۔ واضح رہے کہ گذشتہ برس اکتوبر میں ایلون مسک کے نے 44 ارب ڈالر کی قیمت پر ٹوئٹر خریدا تھا جس کے بعد ملازمین کی بڑی تعداد کو فارغ کردیا گیا تھا اور بند اکاؤنٹس بھی بحال کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا جس میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ بھی شامل ہے ۔The Blue Bird is back!!#TwitterLogo pic.twitter.com/T5NL9LqlAj
— Lokesh Sharma (@_lokeshsharma) April 7, 2023