بنی گالہ میں 3 کروڑ روپے کی ڈکیتی، ڈاکو ہیرےاورسونا لوٹ کر فرار

02:54 PM, 7 Apr, 2024

ویب ڈیسک:  بنی گالہ کے علاقے میں ڈاکو 3 کروڑ روپے مالیت کے ہیرے، سونا، نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ 3 کروڑ روپے کی ڈکیتی کے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور واقعے کی تفتیش جاری ہے۔

تھانہ بنی گالہ میں شہری عبداللہ حسن کی مدعیت درج مقدمے میں کہا گیا ہے کہ 2 ملزمان نے الماری سے ایک کروڑ روپے مالیت کے ہیرے، 35 تولہ سونا چوری کیا۔

درخواست گزار کے مطابق ملزمان 75 لاکھ روپےکی 10گھڑیاں، 15ہزار ڈالر، ساڑھے 3 لاکھ روپے نقدی بھی لے گئے۔

مزیدخبریں