ویب ڈیسک: عید الفطر پر لاہور چڑیا گھر بند، سفاری اور جلو پارک کھلیں ہوں گے ۔لاہور چڑیا گھر میں جاری تعمیراتی کام کو مکمل ہونے میں تقریباً ایک ماہ کا مزید وقت درکار ہے۔
ڈی جی وائلڈ لائف مدثر ریاض ملک کے مطابق عوام کو اس بار بالکل مختلف اور نئے طرز کا چڑیا گھر دیکھنے کا ملے گا, چڑیا گھر میں ہولو گرام بنایا جا رہا ہے,لاہور چڑیا گھر میں عوام الناس کو جدید سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔عوام الناس کے بہتری کے منصوبے اُن کے تعاون سے ہی مکمل کئے جا تے ہیں۔
ڈی جی وائلڈ لائف مدثر ریاض کا کہناتھا کہ جسے ہی چڑیا گھر کے تعمیر مکمل ہو گی اُسے عوام الناس کے لئے کھول دیا جائے گا۔اس عید پربچوں سے صبر کی درخواست ہے۔
ایک ماہ بعد ایک نیا چڑیا گھر بچوں کا منتظر ہو گا۔عوام اس عید الفطر پر سفاری اور جلو پارک کا رُخ کر سکتی ہے۔