وائلڈ لائف کی کارروائی: کروڑوں روپے مالیت کا نایاب مگرمچھ "مارش" برآمد

وائلڈ لائف کی کارروائی: کروڑوں روپے مالیت کا نایاب مگرمچھ
کیپشن: وائلڈ لائف کی کارروائی: کروڑوں روپے مالیت کا نایاب مگرمچھ "مارش" برآمد

ویب ڈیسک: وائلڈ لائف کے عملے نے ضلع قصور میں کارروائی کے دوران قیمتی اورنایاب نسل کا مگرمچھ برآمد کیا ہے۔ مارش مگرمچھ' کی لمبائی 7 فٹ ہے اور عالمی منڈی میں قیمت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے۔

چھاپہ مار ٹیم نے مگر مچھ غیر قانونی تحویل سے برآمد کر لیا،ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ وائلڈلائف حکام کے مطابق برآمد ہونے والا مگرمچھ 'گٹ والا وائلڈ لائف بریڈنگ سینٹر' منتقل کر دیا گیا ہے، بیرون ملک مگرمچھ کی کھال اور گوشت فروخت کئے جاتے ہیں۔ 

سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے محکمہ وائلڈ لائف کے افسران اور عملے کو شاباش دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر پہلی بار پنجاب میں جنگلی حیات کے تحفظ، بقا کے لئے اتنے وسیع اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ پہلی بار پنجاب میں جانوروں کے حقوق کا بھی تحفظ یقینی بنایا جا رہا ہے جو ایکو سسٹم برقرار رکھنے میں نہایت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

Watch Live Public News