پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 7 اگست 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 7 اگست 2021
پاکستان میں کورونا کے وار جاری،مہلک وائرس نے مزید 95 زندگیاں نگل لیں، اموات کی مجموعی تعداد 23 ہزار 797 ہوگئی، 24 گھنٹوں کے دوران4 ہزار720 نئے کیس رپورٹ،مثبت شرح 8 اعشاریہ دو چارفیصد ریکارڈ، 79 ہزار837 مریض گھروں اور اسپتالوں میں زیرعلاج، 4 ہزار 275 کی حالت تشویشناک ہے۔ خیبرپختونخوا میں ایک اور مسیحا کورونا کے باعث جان کی بازی ہار گیا، ایوب میڈیکل کمپلیکس کے ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیکل سروسز پتھالوجی ڈاکٹر احسان الحق دوران علاج چل بسے، صوبے میں شہیدڈاکٹرز کی تعداد 69 ہوگئی، ڈاکٹر اور دیگر ہیلتھ ملازمین تاحال گزشتہ سال اپریل سے منظور شدہ شہدا پیکیج سے محروم ہیں۔ لاہور میں نامزد صوبائی وزیر اسدکھوکھرکےبیٹے کی شادی کی تقریب میں فائرنگ، اسدکھوکھرکےبھائی مبشر کھوکھرجاں بحق، وزیراعلیٰ پنجاب بھی تقریب میں شریک تھے،پولیس نے حملہ آورکو گرفتار کرلیا،اسد کھوکھر نے بطور صوبائی وزیر آج حلف اٹھانا تھا۔ تحریک انصاف کی حکومت کے دوسرے مالی سال 20-2019 کی آڈٹ رپورٹس، وفاقی وزارتوں، اداروں اور محکموں میں 404 ارب 62 کروڑ روپے سے زیادہ کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف، وفاقی حکومت کے سول اخراجات میں268 ارب87 کروڑ روپے کی بے ضابطگیاں بھی سامنے آگئیں، پبلک سیکٹر انٹرپرائزز میں ایک ارب 30 کروڑ روپے کی خوردبرد ہوئی۔ وزیراعظم عمران خان اورآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کور ہیڈکوارٹرز پشاور کا دورہ، یادگارشہداپرپھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی، قومی سلامتی کےامور، آپریشنل تیاریوں اورافغان سرحد پرباڑلگانے بارے بریفنگ بھی دی گئی، آئی ایس پی آرکےمطابق وزیراعظم نے ملکی تحفظ یقینی بنانے میں سکیورٹی اداروں کی کاوشوں کوسراہا۔

Watch Live Public News