کراچی میں 106 سالہ خاتون نے ڈیلٹا وائرس کو شکست دیدی

کراچی میں 106 سالہ خاتون نے ڈیلٹا وائرس کو شکست دیدی
کراچی (ویب ڈیسک ) 106 سالہ خاتون نے عالمی وبا کے بھارتی ویرینٹ ڈیلٹا کو شکست دے دی ، ہسپتال سے صحت یابی کے بعد گھر منتقل ہوتے ہوئے بزرگ خاتون کی سالگرہ اور صحت یابی کا کیک بھی کاٹا گیا۔ بزرگ خاتون صحت یابی پر اللہ تعالیٰ کی شکرگزار۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی 106 سالہ بزرگ خاتون نے عالمی وبا کے اب تک کے سب سے خطرناک بھارتی ڈیلٹا ویرینٹ کو شکست دیدی اور انہیں صحت یابی کے بعد گھر منتقل کر دیا گیا ، سندھ حکومت کے لیاری جنرل ہسپتال میں زیر علاج رہنے والی 106 سالہ بزرگ خاتون کو کورونا وارڈ میں زیر علاج رکھا گیا۔ ہسپتال میں اس وقت مختلف صورتحال پیدا ہو گئی جب بزرگ خاتون کو ہسپتال سے صحت یابی کے بعد گھر بھیجا جا رہا تھا تو ان کی سالگرہ اور صحت یابی کا کیک بھی کاٹا گیا ، بزرگ خاتون کا کہنا ہے کہ انہوں نے اللہ کے فضل و کرم سے اس بیماری کو شکست دے ہی اور اگر اللہ نے چاہے تو کچھ بھی نہیں ہو سکتا۔

Watch Live Public News