سندھ میں9 اگست سے لاک ڈاؤن کے خاتمے کا فیصلہ

سندھ میں9 اگست سے لاک ڈاؤن کے خاتمے کا فیصلہ
کراچی ( پبلک نیوز) سندھ میں این سی او سی کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر اسد عمر، وزیراعلی سندھ، معاون خصوصی صحت، لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان اور اعلی حکام نے شرکت کی۔9 اگست سے لاک ڈاؤن کے خاتمے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سندھ خصوصا کراچی میں وبا کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بہتر رابطہ کاری اور تمام سطح پر موثر کوآرڈینیشن کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ کراچی اور حیدرآباد سمیت 13 شہروں میں وبا کا پھیلائو روکنے کے سخت اقدامات کا فیصلہ کیا گیا۔این سی او سی کے اجلاس میں وبا کا پھیلاؤ روکنے کے لئے سندھ حکومت کے اقدامات کی تعریف کی گئی۔ سکول کھولنے اور امتحانات کے انعقاد کا معاملہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں زیر بحث آئے گا۔ محرم الحرام کی آمد کے پیش نظر ایس او پیز اور دیگر احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد پر زور دیا گیا۔ وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے زیادہ متاثرہ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن کی ٹائم لائن دی تھی۔ کل سے جہاں کچھ نرمی ہو گی وہاں کہیں مزید سختی بھی کی جائے گی۔ یونیفارم پالیسی کے نفاذ کے لئے جلد نوٹیفکیشن جاری ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ سم بند کرنے کا فیصلہ گیم چینجر ثابت ہوا۔ لوگوں کو جان نہیں لیکن سمز کی پروا ہے۔ مخالفت نہیں کام پر یقین رکھتا ہوں۔ مصطفیٰ کمال بے شک سڑکوں پر آئیں لیکن ماسک کا استعمال ضرور کریں۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی نے اپیل کی کہ شہری ویکسی نیشن کروانے کے ساتھ کورونا سے بچاؤ کے لئے حکومتی ہدایات پر ضرور عمل کریں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔