سندھ اسمبلی 11 اگست کو تحلیل کرنے کا فیصلہ

سندھ اسمبلی 11 اگست کو تحلیل کرنے کا فیصلہ
کراچی : سندھ اسمبلی کو 11 اگست کو تحلیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلی سندھ 9 اور 10 اگست کو کابینہ کے آخری اجلاس کرینگے ، اراکین سندھ اسمبلی کے لئے کل ہونے والا فوٹو سیشن بھی ملتوی کردیا گیا ۔اراکین سندھ اسمبلی کا الوداعی فوٹو جمعے کے روز ہوگا ، اراکین سندھ اسمبلی کے لئے ظہرانے کا اہتمام کرینگے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی طرف سے جمعے تک تمام سرکاری امور مکمل کرنے کی ہدایت کردی گئی، سندھ بھر کے سرکاری دفاتر میں رات گئے تک کام جاری ہے۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے قومی اسمبلی کو 9 اگست کو تحلیل کرنے کا اعلان کیا جا چکا ہے۔اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری 9 اگست کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھیج دی جائے گی۔اگر صدر مملکت سمری پر دستخط نہیں بھی کرتے تو 48 گھنٹوں کے بعد اسمبلی خود بخود تحلیل ہوجائے گی۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔