ویب ڈیسک: فیصل آباد کی فیکٹری ایریا کے علاقہ میں پی ایچ اے کے ملازم نے خاتون کو دفتر میں بلانے کے بعد مبینہ زیادتی کرڈالی۔
تفصیلا ت کے مطابق فیصل آباد پولیس نے کینال روڈ پر واقع دفتر میں تعینات ملازم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ کینال پارک میں تعینات پی ایچ اے کے ملازم حسن ضیاء نے کینال پارک میں واقع پی ایچ اے کے دفتر میں بلایا،ملزم کی طرف سے دی جانیوالی سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئی۔
پولیس نے واقعہ میں ملوث ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے کا سلسلہ شروع کردیا۔