ویب ڈیسک: وزارت خارجہ کے مختلف مشنز میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کردی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے نئے سیکرٹری خارجہ کی منظوری دے دی۔ یورپی یونین کی سفیر آمنہ بلوچ نئی سیکرٹری خارجہ ہوں گی۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ فرانس میں پاکستان کی نئی سفیر ہوں گی۔ جانباز خان کو برونائی میں پاکستان کا نیا سفیر تعینات کردیا گیا ہے۔ محمد سلیم کینیڈا میں پاکستان کے نئے ہائی کمشنر ہوں گے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ سفارتی تقرر و تبادلوں کی منظوری وزیراعظم نے دی۔ کویت میں تعینات ملک فاروق ساؤتھ افریقا میں پاکستان کے نئے ہائی کمشنر ہوں گے۔ فیصل نیاز ترمذی بیلجئیم اور یورپی یونین کےلیے نئے سفیر ہوں گے۔