بھارت کی تاریخ میں پہلی بار کثیر القومی فضائی مشقیں ’’ ترنگ شکتی ’’ کا آغاز

tarang shakti started
کیپشن: tarang shakti started
سورس: google

ویب ڈیسک :بھارت اپنی تاریخ میں پہلی دفعہ کثیرالقومی فضائی مشقوں کی میزبانی کر رہا ہے۔ ’ ترنگ شکتی‘ نامی ان مشقوں میں جرمنی کے علاوہ فرانس اور برطانیہ کی جنگی جہاز بھی حصہ لے رہے ہیں۔

ڈوئچے ویلے کی رپورٹ کے مطابق مغربی ممالک کے لئے بھارت ایک مشکل دوست رہا ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے یوکرائن میں روسی مداخلت کی مذمت نہیں کی اور پابندیوں کے باوجود روسی تیل کی خریداری کا سلسلہ جاری رکھا گیا۔

مگر تمام تلخی کے باوجود بھارت جرمن دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے کی کوششوں کو کوئی فرق نہیں پڑا۔

 جرمن فضائیہ بھارتی میزبانی میں منقعد ہونے والی کثیر القومی فضائی مشقوں ’’ ترنگ شکتی’’ فرانس اور برطانیہ سمیت دیگر ممالک کی فضائیہ کے ساتھ موجود ہے۔

  ترنگ شکتی کو بھارتی فضا میں اس اندازکی پہلی کثیر القومی فضائی مشقیں کہا جارہا ہے۔

جرمن وزیر دفاع بورس پریسٹوریئس کا کہنا ہے کہ یہ قومی مفاد کا معاملہ ہے۔ جرمنی ایک طرف تویہ چاہتا ہے کہ بھارت پیوٹن کے روس سے دور رہے مگر ساتھ ہی وہ یہ بھی چاہتا ہے کہ چین پر نظررکھنے کے لئے وہ انڈو پیسفک خطے  میں اپنی عسکری موجودگی بڑھائے۔

یادرہے چین جرمنی کاسب سے بڑا تجارتی پارٹنر ہے مگر اس نے حالیہ کچھ عرصے میں ایسے اقدامات کئے ہیں  جس سے انڈو پیسفک خطے میں پاور ڈائنامکس تبدیل ہوئے ہیں۔ 

 ڈوئچے ویلے کے بقول انڈو پیسفک خطے میں بھارت کااہم کردارہے اور کسی تنازعے کی صورت میں یہ ایک اچھا دوست ثابت ہوسکتاہے۔

یادرہے روس اور بنگلہ دیش کی  فضائیہ نے ترنگ شکتی فضائی مشقوں میں  بھارتی دعوت کو ٹھکرا دیا ہے اور مشقوں میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Watch Live Public News