شیخ حسینہ واجد نے برطانیہ میں سیاسی پناہ کی درخواست کردی

شیخ حسینہ واجد نے برطانیہ میں سیاسی پناہ کی درخواست کردی
کیپشن: شیخ حسینہ واجد نے برطانیہ میں سیاسی پناہ کی درخواست کردی

ویب ڈیسک: شیخ حسینہ واجد سے سیف ہاؤس میں بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال نے ملاقات کی ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی زیرصدارت اجلاس میں اہم فیصلوں سے انہیں آگاہ کردیا گیا ہے۔ سابق بنگلہ وزیراعظم نے برطانیہ سے سیاسی پناہ کی درخواست کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق شیخ حسین واجد کو بھارت لے کر آنے والا بنگلہ دیشی فوج کا سی 130 طیارہ عملے کے 7 افراد سمیت واپس ڈھاکا روانہ ہوگیا ہے جبکہ شیخ حسینہ واجد نے برطانیہ کے ہوم آفس لندن میں سیاسی پناہ کے لئے درخواست دیدی ہے۔جسے فوری طور پر قبول کرنے سے برطانیہ نے انکار کردیا ہے۔ ہوم آفس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ درخواست کو معمول کے مطابق کارروائی میں دیکھیں گے۔

شیخ حسینہ واجد کی اجیت ڈوبھال سے ملاقات کےدوران بھارت کے فوجی و انٹیلیجنس حکام بھی موجود تھے۔ اس موقع پر انہوں نے اپنی بیٹی صائمہ واجد جو اقوام متحدہ کی اہلکارہیں سے بھی ملاقات کی۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے بنگلہ دیش کی سیاسی صورتحال پر اپنی سرکاری رہائش گاہ پر ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی۔ وزیراعظم مودی کی صدارت میں ہوئی کابینہ کمیٹی برائے سلامتی کی اس اعلیٰ سطحی اہم میٹنگ میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، وزیر خارجہ ایس  جے شنکر اور وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے علاوہ کئی دیگر اعلیٰ حکام بھی شامل تھے۔

میٹنگ میں قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال  نے بھارتی وزیر اعظم مودی کو شیخ حسینہ سے اپنی میٹنگ کے بارے میں  بریفنگ دی۔ ساتھ ہی میٹنگ میں بنگلہ دیش کی تازہ ترین سیاسی صورتحال  کے بارے میں بھی بریف کیا گیا۔