شیخ حسینہ واجد استعفے کے بعد پہلی مرتبہ منظرعام پر آگئیں،30 ہزار میں کیا خریدا؟

شیخ حسینہ واجد استعفے کے بعد پہلی مرتبہ منظرعام پر آگئیں،30 ہزار میں کیا خریدا؟
کیپشن: شیخ حیسنہ واجد استعفے کے بعد پہلی مرتبہ منظرعام پر آگئیں،30 ہزار میں کیا خریدا؟

ویب ڈیسک: (علی زیدی) سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی فوجی گیسٹ ہاؤس غازی آباد میں رہائش پرکڑے حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔ 24 گھنٹے سیٹلائٹ سے مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔ سابق وزیراعظم بھارت میں پہلے دن منظرعام پر آگئیں۔

ذرائع کے مطابق شیخ حسینہ واجد کو ان کی بہن ریحانہ شیخ اور بیٹی کے ہمراہ ایک آرمی گیسٹ ہاؤس میں رکھا گیا ہے ۔جہاں فوجی کمانڈوز کا دستہ ان کی حفاظت پر تعینات ہے جبکہ گیسٹ ہاؤس کی بذریعہ سیٹلائٹ 24 گھنٹے کڑی نگرانی کی جاتی ہے ۔ 

قرب وجوار کی سڑکوں پر پولیس ناکے قائم ہیں علاقے میں کسی غیر متعلقہ فرد کو آنے جانے کی اجازت نہیں ۔ اسی طرح کارگو ٹرک کو بھی علاقے میں داخل نہیں ہونے دیا جارہا۔

اپنی بھارت آمد کے بعد شیخ حسینہ پہلی بار گزشتہ روزکڑی سیکیورٹی میں گیسٹ ہاؤس سے باہر نکلیں۔ وہ غازی آباد کے ایک شاپنگ کمپلیکس میں خریداری کے لیے گئیں۔ انہوں  نے 30000 روپے کی کچھ ضروری چیزیں خریدیں۔ 

ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ خریداری کرتے وقت ان کے پاس پیسے ختم ہو گئے جس کے بعد انہوں نے اپنے ہمراہ آئے بھارتی حکام سے پیسے طلب کئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈھاکا سے فرار ہوتے وقت وہ اپنے ساتھ زیادہ سامان نہیں لا سکی تھی۔  انہوں نے شاپنگ سنٹر سے کچھ سوٹ کیس اور بیگ  خریدے۔ انہوں  نے اپنے اور اپنی بہن کے لیے کپڑوں کے ساتھ ساتھ روزمرہ استعمال کی اشیا بھی خریدیں۔