بنگلہ دیش:  مظاہرین کے حملے، پولیس کا کام کرنے سے انکار، ہڑتال پر چلی گئی

بنگلہ دیش:  مظاہرین کے حملے، پولیس کا کام کرنے سے انکار، ہڑتال پر چلی گئی

(ویب ڈیسک )   بنگلہ دیش میں   مظاہرین کی جانب سے حملوں کے بعد   پولیس نے کام کرنے سے انکار کردیا اور ہڑتال پر چلی گئی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ  گزشتہ روز شیخ حسینہ واجد کے استعفے کے بعد  مظاہروں میں 450 سے زائد پولیس تھانوں پر حملے ہوئے اور متعدد   تھانوں کو آگ لگائی گئی،اس دوران ایک پولیس اہکار بھی ہلاک ہوا ہے۔

بنگلادیش پولیس سروس ایسوسی ایشن  کی جانب سے کہا گیا ہے کہ  جب تک ہمارے تمام اہلکاروں کی سکیورٹی یقینی نہیں بنائی جاتی تب تک ہم ہڑتال پر رہیں گے۔ 

ایڈیشنل ڈی آئی جی پولیس بنگلادیش سہیل رانا   نے عوام لو پولیس پر حملے نہ کرنے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ  مسئلہ پولیس فورس میں نہیں بلکہ لیڈرشپ میں ہے۔مظاہروں کے دوران طلبہ اور عام شہریوں کو ہلاک کرنے والے ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا اور ان کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔ 

مقامی میڈیا کے مطابق   پولیس آج ڈھاکا کی سڑکوں سے غائب ہے اور ٹریفک پولیس کی جگہ بھی طلبہ نے ٹریفک کی صورتحال سنبھالنے کے فرائض انجام دیے۔