بنگلادیش؛ سپریم کورٹ کے 5 ججز مستعفی ہوگئے

بنگلادیش؛ سپریم کورٹ کے 5 ججز مستعفی ہوگئے
کیپشن: 5 Judges resigned
سورس: web desk

ویب ڈیسک:بنگلادیش میں طلبہ کے الٹی میٹم کے بعد مفرور سابق وزیراعظم حسینہ واجد حامی سمجھے جانے والے سپریم کورٹ کی اپیلٹ ڈویژن کے مزید 5 ججز مستعفی ہوگئے تاہم طلبہ نے قائم مقام چیف جسٹس کی نامزدگی بھی مسترد کردی اور ہٹانے کا الٹی میٹم دے دیا۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق ڈھاکا میں طلبہ کی جانب سے ہائیکورٹ میں احتجاج جاری ہے اور طلبہ کا مطالبہ ہے کہ سیاسی ججز مستعفی ہوں،رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بنگلادیشی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عبید الحسن نے استعفیٰ دے دیا اور ان کی جگہ جسٹس اشفاق الاسلام کو قائم مقام چیف جسٹس بنایا گیا, طلبہ نے اشفاق الاسلام کی تقرری بھی مسترد کردی اور شام تک انہیں عہدے سے ہٹاکر ہائیکورٹ کے جسٹس سید رفعت کو چیف جسٹس بنانے کا الٹی میٹم دے دیا۔

مزید پڑھیں: بنگلا دیش ہنگاموں میں معروف اداکار اور پروڈیوسر قتل

طلبہ تحریک کے رہنما حسنات عبداللہ کا کہنا تھاکہ ہمارے مطالبے پر چیف جسٹس نے استعفیٰ دے دیا اور اشفاق احمد کو قائم مقام چیف جسٹس بنایا گیا لیکن وہ بھی 15 سالہ حسینہ واجد کی حکومت میں جابرانہ اقدامات میں برابر کے شریک رہے ہیں  اور ہم اس تقرری کو مسترد کرتے ہیں۔

طلبہ تحریک کے رہنما نے اپنے مطالبات کے پورے ہونے کے لئےمقامی وقت کے مطابق 6 بجے کا الٹی میٹم دیا ہے۔

دوسری جانب چیف جسٹس کے استعفے کے بعد حسینہ واجد کے حامی سمجھے جانے والے سپریم کورٹ اپیلٹ ڈویژن کے مزید 5 ججز مستعفی ہوگئے۔

مقامی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ   مستعفی ہونے والوں میں جسٹس عنایت الرحیم، جسٹس ابوظفر صدیقی، جسٹس محمد جہانگیر حسین، جسٹس شاہی نور اسلام اور جسٹس کاشفہ حسین شامل ہیں،ان ججز نے وزارت قانون کے ذریعے اپنے استعفے صدر کو بھجوائے۔