حسینہ واجد کے اثاثے کتنے اور کن ممالک میں جائیداد؟ جان کر حیران رہ جائیں گے

حسینہ واجد کے اثاثے کتنے اور کن ممالک میں جائیداد؟ جان کر حیران رہ جائیں گے

(ویب ڈیسک ) 15سال مسلسل اقتدار میں رہنے والی شیخ حسینہ کن اثاثوں کی مالک ہیں آ پ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے۔

گزشتہ روز  بنگلا دیش میں سب سے طویل عرصے تک وزیرا‏عظم رہنے والی شیخ حسینہ واجد استعفیٰ دیکر بھارت فرار ہوگئیں تھی۔وہ   بنگلادیش کے پہلے صدر شیخ مجیب الرحمان کی صاحبزادی ہیں۔

  حسینہ واجد 2009 سے مسلسل اقتدار میں تھیں، وہ رواں سال جنوری میں چوتھی بار وزیراعظم منتخب ہوئيں لیکن بنگلا دیش کے آخری انتخابی عمل میں اپوزيشن کا مکمل بائيکاٹ رہا۔

  حسینہ واجد کن اثاثوں کی مالک ہیں؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق   حسینہ واجد کی  سالانہ تنخواہ تقریباً 13 لاکھ ٹکا سے زائد تھی۔  بنگلادیش کے الیکشن کمیشن میں جمع کروائی گئی اثاثوں کی تفصیلات کے مطابق شیخ حسینہ 6 کروڑ ٹکے سے زائد کی مجموعی دولت کی مالک ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ  شیخ حسینہ واجد 6 ایکڑ زرعی اراضی کی بھی مالک ہیں اور وہ فش فارم سے حاصل ہونے والی آمدنی سے بھی فائدہ اٹھاتی ہیں۔اس کے علاوہ  ان کے پاس ایک مہنگی گاڑی بھی ہے  جو انہیں تحفے میں ملی تھی۔

بھارتی ایسٹس میگزین کی رپورٹ  میں کہا گیا ہے کہ  شیخ حسینہ بنگلا دیش میں کئی جائیدادوں کی مالک ہیں، جن میں ان کا فیملی مینشن بھی شامل ہیں ۔

علاوہ ازیں ان کی بیرون ملک جائیدادیں ہونے کی بھی اطلاعات ہیں ۔رپورٹس کے مطابق حسینہ واجد کے   سنگاپور میں گھر ، رہائشی پلاٹ اور ولا بھی ہیں۔