انگلینڈ اور نہ ہی امریکا: شیخ حسینہ کس یورپی ملک جائیں گی؟ نام سامنے آگیا

انگلینڈ اور نہ ہی امریکا: شیخ حسینہ کس یورپی ملک جائیں گی؟ نام سامنے آگیا
کیپشن: انگلینڈ اور نہ ہی امریکا: شیخ حسینہ کس یورپی ملک جائیں گی؟ نام سامنے آگیا

ویب ڈیسک: (علی زیدی) سابق وزیراعظم شیخ حسینہ آئندہ 48 گھنٹوں میں یورپ جا سکتی ہیں۔ تاہم وہ یورپ کے کس ملک جائیں گی اس بارے میں کوئی صحیح معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اس سے قبل ان کے لندن جانے کی باتیں ہو رہی تھیں لیکن برطانیہ نے انہیں اپنے ملک آنے کی اجازت نہیں دی۔ دریں اثنا، امریکا نے بھی ان کا ویزا منسوخ کر دیا ہے۔

اس کے علاوہ دیگر ممالک سے بھی بات چیت جاری ہے۔ یہ بحث بھی ہے کہ وہ روس میں بھی پناہ لے سکتی ہیں۔

شیخ حسینہ کے بحفاظت باہر نکلنے کے لیے تمام انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ پیر کی شام  بھارت پہنچننے والی حسینہ فن لینڈ اور روس جیسے کچھ ممالک سے بات کر رہی ہیں۔ 

بھارت ان کے اگلے بیرون ملک سفر پر ان کے محفوظ سفر کے انتظامات بھی کرے گا۔  کیونکہ بنگلہ دیشی ائیر فورس کا سی 130 طیارہ واپس ڈھاکا جا چکا ہے اس سے پہلے انہوں نے لندن جانے کا فیصلہ کیا تھا۔

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ حسینہ کے خاندان کے افراد فن لینڈ میں ہیں اور اسی وجہ سے انہوں نے شمالی یورپ جانے پر بھی غور کیا ہے۔

ایسی  بھی خبریں ہیں کہ شیخ حسینہ یو اے ای اور سعودی عرب جیسے ممالک میں پناہ لینے کا راستہ تلاش کر رہی ہیں۔