لندن میں مقیم خالدہ ضیاء کےبیٹے کا آج وطن واپسی کا فیصلہ

لندن میں مقیم خالدہ ضیاء کےبیٹے کا آج وطن واپسی کا فیصلہ
کیپشن: لندن میں مقیم خالدہ ضیاء کےبیٹے کا آج وطن واپسی کا فیصلہ

ویب ڈیسک: (علی زیدی) بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم بیگم خالدہ ضیا کے بیٹے طارق رحمان آج وطن واپس لوٹ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق طارق رحمان کئی سالوں سے لندن میں مقیم ہیں اور بنگلہ دیش کی موجودہ صورت حال میں انہوں نے وطن واپسی کا فیصلہ کیا ہے۔ 

بتایا جا رہا ہے کہ آج شام وہ ڈھاکہ میں ایک ریلی سے خطاب بھی کریں گے۔

طارق رحمان کو عمر قید کی سزا:

بنگلا دیشی عدالت نے اپوزیشن جماعت بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی کے قائم مقام سربراہ اور سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کے بیٹے طارق رحمن کو 2004 ء میں ملک کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد پر ہونے والے گرنیڈ حملے کے الزام میں عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ 

اس حملے میں شیخ حسینہ واجد زخمی اور دیگر 20 افراد جاں بحق ہو گئے تھے جن میں بنگلا دیش کے ایک سابق صدر کی اہلیہ بھی شامل تھیں۔ حملے میں ملوث ہونے کے الزام میں کل 49 افراد کے خلاف مقدمہ چلایا گیا جس کی سماعت مکمل ہونے پر طارق رحمن کو عمر قید اور ان کے دیگر 19 ساتھیوں جن میں 2سابق وزراء بھی شامل ہیں کو 2018 میں سزاسنائی گئی تھی۔

طارق رحمن2008ء میں بیرون ملک چلے جانے کے بعد سے اب تک لندن میں خود ساختہ جلاوطنی کی زندگی گزار رہے ہیں۔