بیرون ملک فرار کی کوشش، ڈھاکہ ایئرپورٹ سے وزیرخارجہ حسن محمود گرفتار

بیرون ملک فرار کی کوشش، ڈھاکہ ایئرپورٹ سے وزیرخارجہ حسن محمود گرفتار
کیپشن: بیرون ملک فرار کی کوشش، ڈھاکہ ایئرپورٹ سے وزیرخارجہ حسن محمود گرفتار

ویب ڈیسک: بنگلہ دیش کے مقامی میڈیا کے مطابق سابق وزیرِ اعظم شیخ حسینہ کی کابینہ میں وزیرِ خارجہ رہنے والے حسن محمود کو مبینہ طور پر ڈھاکہ ایئرپورٹ سے بیرون ملک جانے سے روک کر حراست میں لے لیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سابق وزیرِخارجہ منگل کی شام کو دبئی کے لیے پرواز پر سوار ہونے والے تھے مگر اس سے پہلے ہی انہیں روک دیا گیا۔

اس سے قبل سابق وزیرِ تعلیم محب الحسن چودھری، بلدیات کے وزیر تازالاسلام، سابق وزیرِخزانہ ابوالحسن محمود علی، وزیرِ کھیل نظم الحسن پاپون اور ڈھاکہ کے میئر شیخ فضلِ نور کے بیرونِ ملک جانے کی اطلاعات بھی سامنے آئی تھیں۔

ڈھاکہ ایئرپورٹ حکام کے حوالے سے مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے عوامی لیگ کی طلباء تنظیم بنگلہ دیش چھاتر لیگ کے دو عہدے داروں کو بھی حراست میں لیا ہے۔

اس سے قبل آئی ٹی کے وزیر جنید پلک کو بھی ڈھاکہ ایئرپورٹ سے ان کے دو معاونین سمیت نیپال جانے سے روک دیا گیا تھا۔ میڈیا کے مطابق ایوی ایشن حکام نے حراست میں لیے گئے افراد کو فوج کے حوالے کردیا ہے۔