بنگلہ دیش کے سابق انٹیلی جنس چیف ملک سے فرار ہوتے ہوئے گرفتار

بنگلہ دیش کے سابق انٹیلی جنس چیف ملک سے فرار ہوتے ہوئے گرفتار
کیپشن: Former Chief Major General Ziaul Hasan
سورس: web desk

ویب ڈیسک: بنگلہ دیش کے سابق انٹیلیجنس چیف میجر جنرل ضیاالاحسن کو ملک سے فرار ہوتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا۔

بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم حسینہ واجد کے استعفیٰ دے کر ملک سے فرار ہونے کے بعد ان کی  جماعت عوامی لیگ سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں اور ان حمایت یافتہ عہدیداروں کے ملک چھوڑنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

بنگلہ دیش کے آرمی چیف نے بھی فوجی عہدیداران میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کی ہے جس کے نتیجے میں میجر جنرل ضیاالاحسن کو بھی فوج میں ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔

 بعدازاں انہیں منگل کی نصف شب کے قریب اس وقت حراست میں لے لیا گیا جب ان کے طیارے کو ڈھاکہ ایئرپورٹ کے رن وے سے بورڈنگ برج پر واپس لایا گیا، سابق انٹیلی جنس چیف کو طیارے سے اتار کر ڈھاکہ چھاؤنی لے جایا گیا۔

حضرت شاہ جلال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ذرائع کے مطابق امارات ایئرلائن کی پرواز 585 کو رن وے سے واپس بورڈنگ برج پر ٹیکسی کرنے کی ہدایت کے بعد ضیاالاحسن کو گرفتار کیا گیا، مستعفی ہونے والی وزیر اعظم حسینہ کے قریبی ساتھی کے طور پر جانے جاتے ہیں۔