بنگلہ دیشی مظاہرین کا جیل پر دھاوا، طلباء رہنماؤں کو آزاد کروالیا

بنگلہ دیشی مظاہرین کا جیل پر دھاوا، طلباء رہنماؤں کو آزاد کروالیا
کیپشن: بنگلہ دیشی مظاہرین کا جیل پر دھاوا، طلباء رہنماؤں کو آزاد کروالیا

ویب ڈیسک: (علی زیدی) بنگلہ دیشن میں شیخ حسینہ واجد کی حکومت ختم ہونے کے بعد بھی احتجاج جاری ہے۔ مظاہرین نے دھاوا بولتے ہوئے بنگلہ دیش کے شیرپور ضلع کی جیل میں بند طلبا رہنماؤں کو چھڑا لیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق 500 مزید قیدی بھی فرار ہوگئے۔ 

تفصیلات کے مطابق شیرپور ضلع میں لاٹھیوں سے لیس مشتعل مظاہرین نے ضلع جیل میں گھس کر 500 سے زائد قیدیوں کو چھڑا لیا۔ اطلاع کے مطابق مظاہرین نے کم از کم 6 پولیس اسٹیشنوں میں توڑ پھوڑ کے بعد آگ لگا دی ہے۔ 

ان پولیس اسٹیشنوں سے اسلحے، گولیاں اور دیگر سامان لوٹے جانے کی خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں۔ ’ڈھاکہ ٹریبیون‘ کی ایک رپورٹ میں بتایا جا رہا ہے کہ عوامی لیگ کے لیڈران و کارکنان کے گھروں و افسران کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔