امریکا: بنگلہ دیشی قونصلیٹ سے شیخ مجیب الرحمان کی تصاویر زبردستی اتاردی گئیں

امریکا: بنگلہ دیشی قونصلیٹ سے شیخ مجیب الرحمان کی تصاویر زبردستی اتاردی گئیں
کیپشن: امریکا: بنگلہ دیشی قونصلیٹ سے شیخ مجیب الرحمان کی تصاویر زبردستی اتاردی گئیں

ویب ڈیسک: (علی زیدی) "دیکھو مجھے جو دیدۂ عبرت نگاہ ہو"۔ امریکا میں بنگالی قونصل خانے سے شیخ مجیب الرحمان کی تصویر ہٹادی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بنگالی نژاد امریکی شہریوں نے نیویارک میں موجود بنگلہ دیش قونصلیٹ سے مجیب الرحمن کی تصاویر زبردستی اتار دی ہیں۔ اس حوالے سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

ویڈیو میں عوام کا جم غفگیر بنگالی قونصلیٹ میں داخل ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔ مظاہرین پہلے تو قونصلیٹ میں موجود افسران سے گفت وشنید کرتے ہیں اور پھر شیخ مجیب الرحمان کی تصویر اتار دیتے ہیں۔