چہلم امام حسین ؑ، پنجاب حکومت نے فوج ، رینجرز کی خدمات طلب کرلیں

چہلم امام حسین ؑ، پنجاب حکومت نے فوج ، رینجرز کی خدمات طلب کرلیں

(ویب ڈیسک )  چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر  فول پروف سکیورٹی انتظامات کےلیے محکمہ داخلہ پنجاب نے فوج اور رینجرز کی خدمات طلب کرلیں ۔ پنجاب کے 15 اضلاع کیلئے فوج اور رینجرز کی 37 کمپنیوں کی خدمات طلب کی گئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  چہلم امام حسین و شہداء کربلا کے پر امن انعقاد کے لیے صوبہ بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ پاک فوج اور رینجرز بھی خدمات سر انجام دیں گے۔مختلف اضلاع میں فوج کی 14 اور رینجرز کی 23 کمپنیاں تعینات کرنے کیلئے مراسلہ لکھا گیا ہے۔  مختلف اضلاع کی ضرورت کے مطابق 17 سے 27 صفر کے دوران خدمات طلب کی گئیں ہیں۔

  فوج اور رینجرز کے دستوں کو راولپنڈی، سیالکوٹ، گجرات، اٹک، جہلم، چکوال، سرگودھا، خوشاب اور بھکر میں تعینات کیا جائے گا۔اس  کے علاوہ  دستوں کی تعیناتی ملتان، جھنگ، ڈی جی خان، مظفرگڑھ، لیہ اور بہاولپور میں بھی کی جائے گی۔

 ترجمان محکمہ داخلہ کے مطابق  آرمی اور فوج کی کی خدمات حاصل کرنے کافیصلہ پنجاب پولیس کی درخواست کے مطابق سکیورٹی میں معاونت کیلئے کیا گیا ہے۔

Watch Live Public News