معروف بھارتی اداکارہ کی بیٹی کا انتقال ہوگیا

معروف بھارتی اداکارہ کی بیٹی کا انتقال ہوگیا
کیپشن: Actress Divya Seth's daughter
سورس: web desk

ویب ڈیسک: بھارتی فلم ’دل دھڑکنے دو ‘ کی اداکارہ دیویا سیٹھ شاہ کی بیٹی اور سینئر اداکارہ سشما سیٹھ کی پوتی میہیکا شاہ طویل علالت کے باعث انتقال کر گئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ دیویا سیٹھ کی بیٹی   میہیکا شاہ کافی عرصے سے موذی مرض میں مبتلا تھیں بعدازاں دورہ پڑنے کے باعث  پیر 5 اگست 2024 کو   انتقال کرگئیں،دیویا اور ان کے شوہر سدھارتھ شاہ  نے مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے مداحوں کو آگاہ کیا کہ’گہرے دکھ کے ساتھ، ہم آپ کو اپنی پیاری میہیکا شاہ کے انتقال کی اطلاع دیتے ہیں، جو 5 اگست 2024 کو دنیا فانی سے رخصت ہوگئی۔‘

اس افسوسناک خبر کا اعلان کرتے ہوئے اداکارہ نے فیس بک پوسٹ کے ذریعے بھی مزید بتایا کہ ‘ جمعرات کی شام   بیٹی کی یاد میں ایک دعائیہ تقریب ہوگی۔’

واضح رہے کہ اداکارہ کی بیٹی کی موت کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی ہیں جبکہ بیٹی کی یاد میں دعائیہ اجتماع سندھ کالونی کلب ہاؤس ممبئی میں ہوگا۔

یاد رہے کہ’ جب وی میٹ، دل دھڑکنے دو، اور آرٹیکل 370 جیسی فلموں میں اپنے کرداروں کے لیے مشہور دیویا سیٹھ ’شاید بنے گی اپنی بات‘ اور ’دیکھ بھائی دیکھ‘ جیسے ٹی وی شوز میں اپنے کردار کے لیے مشہور ہیں۔

Watch Live Public News