معروف بھارتی اداکار وکاس سیٹھی دل کا دورہ پڑنے  کے سبب انتقال کرگئے

معروف بھارتی اداکار وکاس سیٹھی دل کا دورہ پڑنے  کے سبب انتقال کرگئے

(ویب ڈیسک ) بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وکاس سیٹھی کی موت 48 برس کی عمر میں 8 ستمبر اتوار کی صبح ہوئی۔

بھارتی ٹیلی ویژن کے معروف ڈرامہ سیریل کہیں تو ہوگا، کسوٹی زندگی کی اور کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی میں کام کرنے والے معروف اداکار وکاس سیٹھی  چل بسے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس  میں  دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وکاس دل کا دورہ پڑنے کے سبب انتقال کرگئے۔انہوں نے  سوگواران میں اہلیہ اور جڑواں بچے چھوڑے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  وکاس نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ معروف ڈانس شو 'نچ بلیے'میں بھی شرکت کی تھی۔اس کے علاوہ انہوں نے فلم کبھی خوشی کبھی غم میں بھی مختصر کردار ادا کیا تھا۔

Watch Live Public News