معروف امریکی اداکار بین جونز 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

معروف امریکی اداکار بین جونز 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
کیپشن: معروف امریکی اداکار بین جونز 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

ویب ڈیسک: معروف امریکی اداکار بین جونز 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ انہوں نے مقبول ٹی وی سیریز ’ڈیوکس آف ہیزرڈ‘ میں ’کوٹر ڈیونپورٹ‘ کے کردار سے شہرت حاصل کی تھی۔

بین جونز کی اہلیہ الما ویئٹر نے اتوار 9 اگست کو سوشل میڈیا پر ان کے انتقال کی اطلاع دی۔ ان کے مطابق اداکار گھر میں موجود تھے جہاں انہیں شدید نوعیت کا دل کا دورہ پڑا۔ اہلیہ نے اپنے جذباتی پیغام میں کہا کہ بین جونز نے بھرپور زندگی گزاری اور انہیں بہت سے لوگوں کی محبت حاصل ہوئی، تاہم ان کے بقول انہوں نے اپنی زندگی کی محبت کھو دی۔

اداکار کے انتقال پر ’ڈیوکس آف ہیزرڈ‘ میں ان کے ساتھی اداکار ٹام وپٹ نے بھی سوشل میڈیا پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ شو نے اپنی کاسٹ کے ایک اہم رکن جبکہ انہوں نے ایک اچھا دوست کھودیا ہے۔

بین جونز نے ’ڈیوکس آف ہیزرڈ‘ میں کوٹر ڈیونپورٹ کا کردار ادا کرکے ناظرین میں خاص مقبولیت حاصل کی۔

Watch Live Public News