عامر لیاقت حسین ’بگ باس‘ شو کی میزبانی کیلئے تیار

عامر لیاقت حسین ’بگ باس‘ شو کی میزبانی کیلئے تیار
کراچی: (ویب ڈیسک) رکن قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما عامر لیاقت حسین ایک بار پھر ٹیلی وژن سکرین پر جلوہ گر ہونے جا رہے ہیں، وہ ایک نجی ٹیلی وژن کے پروگرام ' بگ باس' کی میزبانی کرینگے۔ خیال رہے کہ عامر لیاقت حسین کی پہچان ٹیلی وژن ہی ہے۔ انہوں نے بہت سے گیم شوز، مذہبی پروگرامز اور ٹاک شوز کی میزبانی کی جنہوں نے کامیابیوں کے ریکارڈ توڑ دیئے تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ شو انڈیا کے مقبول ریئلٹی شو ’ بگ باس‘ کی کاپی ہے جسے پاکستان میں عامر لیاقت حسین سنبھالیں گے۔ خبریں ہیں کہ پاکستانی ' بگ باس' میں شریک مہمانوں کو کئی دنوں تک سیٹ کے اندر تیار کئے گئے کمروں اور مخصوص جگہ پر ہی رہنا ہوگا۔ ان کا شو کے دوران تمام لوگوں سے رابطہ منقطع ہوگا۔ اس پروگرام کے جاری ٹریلر میں عامر لیاقت حسین کہتے دکھائی دے رہے ہیں کہ پروگرام ' بگ باس' میں شرکت کرنیوالے مہمانوں کو وہیں رہنا ہوگا، ان کو صرف موبائل فون رکھنے کی اجزات ہوگی۔

Watch Live Public News