بھارت دہشتگردوں کا سرغنہ، اقوام متحدہ نے پاکستان کے موقف کی تصدیق کر دی

بھارت دہشتگردوں کا سرغنہ، اقوام متحدہ نے پاکستان کے موقف کی تصدیق کر دی

نیویارک (پبلک نیوز) بھارت دہشتگردوں کا سرغنہ ہے، اقوام متحدہ میں پیش کی جانے والی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات، یو این نے پاکستان کے موقف کی تصدیق کر دی۔

تفصیلات کے مطابق القاعدہ، دولت اسلامیہ اور دیگر دہشت گرد گروپوں پر نظر رکھنے والی ٹیم نے 27 ویں رپورٹ سلامتی کونسل کو پیش کر دی ہے۔ اقوام متحدہ نے افغان سرزمین پر موجود ٹی ٹی پی سے پاکستان کو لاحق خطرات کا اعتراف کر لیا۔ پاکستان کی طرف سے دہشت گردی میں ملوث افراد کی گرفتاریوں اور اثاثے منجمد کرنے کا حوالہ بھی دیا گیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر بھارت کی طرف سے دہشتگردوں کی پشت پناہی اور سرپرستی کے ثبوتوں کا ڈوزئیر پیش کرچکے ہیں۔

رپورٹ میں اقوام متحدہ نے دہشت گردی میں ملوث افراد کے خلاف حکومت پاکستان کے اقدامات کا اعتراف کیا ہے۔ گذشتہ 3 ماہ میں کالعدم تحریک طالبان نے سرحد پار سے 100 سے زیادہ دہشت گرد کارروائیاں کیں۔ یو این رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلسل ٹی ٹی پی کی دہشت گردی کے خطرات سے خبردار کرتا رہا ہے۔