پاکستان ہمارا اہم شراکت دار، رشتہ مضبوط بنانے کی کوشش کریں گے: امریکا

پاکستان ہمارا اہم شراکت دار، رشتہ مضبوط بنانے کی کوشش کریں گے: امریکا
کیپشن: پاکستان ہمارا اہم شراکت دار، رشتہ مضبوط بنانے کی کوشش کریں گے: امریکا

ویب ڈیسک:  امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں ہمارا اہم ترین شراکت دار ہے اور پاکستان سے رشتہ مزید مضبوط بنانے کی کوشش کریں گے۔

تفصیلا ت کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے پریس بریفنگ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں ہمارے اہم ترین شراکت داروں میں سے ایک ہے، پاکستان سے سکیورٹی اور تجارتی شعبے میں خاص شراکت داری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کو فراہم کرنے والوں پر ان پابندیوں کے بعد، پاکستان اور امریکہ  میں کسی قسم کی کشیدگی نہیں ۔ 

 ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے ککہا کہ  حکومت پاکستان کے ساتھ خاص طور پر سیکورٹی کے حوالے سے خاص طور پر تجارتی شعبے میں ہمارے پاس بہت زیادہ اسکوپ موجود ہیں۔  

ویدانت پٹیل نے کہا کہ ہمارا پاکستان کے ساتھ سکیورٹی اور تجارت کے شعبوں میں تعاون جاری ہے، پاکستان سے ہمارا مضبوط رشتہ ہے اور اسے مزید مضبوط بنانے کی کوشش کریں گے، پاکستانی وزیر خزانہ دورے کے دوران محکمہ خارجہ کے ارکان سے مشاورت کیلئے ملے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے مزید کہا ہے کہ جمہوریت میں ایک آزاد پریس کا لازمی کردار ہے، ہم باقاعدگی سے پریس کے سوالات کا سامنا کرتے ہیں، سکھ رہنما پر حملے کا معاملہ امریکی محکمہ انصاف دیکھ رہا ہے۔

Watch Live Public News