ملکی برآمدات میں اضافے کیلئے قومی ایئرلائن میدان میں آگئی

ملکی برآمدات میں اضافے کیلئے قومی ایئرلائن میدان میں آگئی

کراچی ( پبلک نیوز) ملکی برآمدات میں اضافے کے لئے قومی ایئرلائن نے اپنا کرداراداکرنا شروع کردیا، پی آئی اے کے مانچسٹر کی پرواز پر پاکستانی کینو کی ترسیل شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق ملکی برآمدات میں اضافے کے لئے قومی ایئرلائن میدان میں آگئی، دو دہائیوں کے بعد پی آئی اے نے کینو کارگو کے ذریعے اٹھانا شروع کردیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 9701 کے ذریعے پہلی پرواز پر 2200 کلو کینو مانچسٹر برآمد کیئے گئے، وزیر ہوابازی کی کارگولے فروغ سے متعلق خصوصی ہدایات پرعمل کرتے ہوئے، پی آئی اے اب باقاعدگی سے کینو کارگو کے طور پر اٹھائے گا اورملکی برآمدات کے فروغ کی حکومتی پالیسی میں پی آئی اے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔